جامعہ اردوکی5 طالبات کے سڑک حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت

جمعہ 10 فروری 2017 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2017ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کی انجمن غیر تدریسی ملازمین ویلفیئر ایسوسی ایشن گلشن اقبال کیمپس کے صدر عدنان اختر، عبدالحق کیمپس کے صدر جاوید ناز، عہدیداران امیر فاروقی اور حسیب زاہد نے یونیورسٹی روڈ کی تعمیر کی وجہ سے گزشتہ دنو ں جامعہ اردوکی5 طالبات کے سڑک حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے طالبات کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ یونیورسٹی روڈ کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ حادثات سے بچا جاسکے اور سڑک کی تعمیر کے دوران ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے تاکہتعمیر مکمل ہونے تک حادثات سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :