پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ اینوائرئنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام قومی کشمیر کانفرس کا انعقاد

جمعہ 10 فروری 2017 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ اینوائرنمینٹل سائنسز کے زیر اہتمام یوم کشمیر کی مناسبت سے ایک روزہ قومی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد ،بریگیڈئیر(ریٹائرڈ) محمد اسلم گھمن ،، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر ساجد رشید نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر کو آزادی نصیب ہو گی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر(ریٹائرڈ) محمد اسلم گھمن نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہم مظلوم اور نہتے کشمیریو ں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور بھارتی افواج کے مظالم کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کرتے ہوئے حل ہونا چاہیے ۔تقریب میں طلبہ کی جانب سے تصویری نمائش، تقریری مقابلے اور ڈرامے کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارتی فوج کے مظالم کی منظر کشی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :