اسلام آباد، بھارتی جارحیت اور حافظ سعید کی نظر بندی کیخلاف یوم احتجاج

جمعہ 10 فروری 2017 23:25

اسلام آباد،  بھارتی جارحیت اور حافظ سعید کی نظر بندی کیخلاف یوم احتجاج
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) دفاع پاکستان کونسل اور تحریک آزادی جموں کشمیر کے زیر اہتمام بھارتی جارحیت اور حافظ سعید کی نظر بندی کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا ، وفاقی دارالحکومت میں بڑا مظاہرہ جامع مسجد قباء آئی ایٹ مرکز کے باہر کیا گیا جس میں تحریک آزادی جموں کشمیر اسلام آباد کے رہنما شفیق الرحمن ، انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ، رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر رانا ارشد ، صدر بلیو ایریا ٹریڈرز ویلفئیر ایسوسی ایشن یوسف راجپوت، جی الیون تاجر نصاف گروپ کے رہنما چوہدری ندیم ، یاسر بٹ شعبہ تاجران دیگر نے خطاب کیا ۔

اس موقع پر شرکاء کی جانب سے کشمیریوں سے وفا کرو، حافظ محمد سعید کو رہا کرو،کشمیریوں سے رشتہ کیا، لاالہ الااللہ، حافظ محمد سعید قدم بڑھائو ہم تمہارے ساتھ ہیں اور بھارتی دبائو پر نظربندیاں نامنظور کے نعرے لگائے جاتے رہے، پروگرام کے اختتام پر امریکہ و بھارت کے جھنڈے بھی نذر آتش کیے گئے ۔

(جاری ہے)

تحریک آزادی جموں کشمیر اسلام آباد کے صدر شفیق الرحمن نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعید کو نظر بند کر کے مودی سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے ، یوم یکجہتی کشمیر سے قبل حافظ محمد سعید کی گرفتاری بھارتی پلاننگ کا حصہ ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر انہیں نظر بند کر کے حکومت نے کشمیریوں کو مایوس کیا گیا حافظ سعید کے سروں کی قیمتیں لگاکر مفاد حاصل کرتے ہیں حافظ سعید کو نظر بند کرکے دنیا سے قرضوں کی بھیک مانگی جارہی ہے معاشی برکتیں قرضوں سے نہیں بلکہ آسمانوں سے آتی ہیں حکومت ہو ش کے ناخن لے اللہ نے سی پیک تمھاری جھولی میں ڈال دیا ،کشمیر کی تحریک جوان ہو چکی ہے اسے ختم کرنا کسی کے بس کی بات نہیں تحریک بڑھے گی کشمیر آزاد ہوگا حافظ سعید کو نظر بند کرکے کشمیر کی تحریک کو روکا نہیں جا سکتاآج ملک بھر میں ہر جوان ہر بچہ آگے بڑھ کر کہتا ہے کہ ہم.حافظ سعید ہیںہمیں دنیا کے مفاد کی ضرورت نہیں بلکہ اللہ کے دین کی سربلندی عزیز ہے انہوں نے کہا کہ جماعة الدعوة کی پالیسی منفی سیاست نہیں اور نہ ہی ہم توڑپھوڑ کے قائل ہیں تاہم امن و امان کو قائم رکھتے ہوئے بھرپور احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے اجمل بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاکستان کا معاشی ایٹم بم ہے بھارت و امریکہ کی نظریں اس پر ہیں سی پیک کو روکنے کے لیے بھارت و امریکہ کی جانب سے سازشیں کی جا رہی ہیں،حافظ سعید کی نظر بندی کی مذمت کرتے ہیں تاجر برادری اپیل کرتی ہے کہ وزیر داخلہ حافظ محمد سعید کی نظر بندی ختم کریںبھارتی ایجنٹ پاکستان میں دندناتے پھر رہے ہیں کلبھوشن بلوچستان سے پکڑا گیا ہے جبکہ حافظ سعید کبھی بھارت نہیں گئے بھارتی ایجنٹ نظر بند نہیں لیکن کشمیر کی بات کرنے والوں کو نظر بند کیا جارہا ہے مسلمانوں نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا امریکہ مسلم ممالک پر حملے کررہا ہے ملک بھر کے تاجر حافظ سعید کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں رانا ارشد، یوسف راجپوت اور یاسر بٹ نے کہا کہ مو دی کی خوشنودی کیلئے حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کو نظر بند اور ہندوستانی فلموں سے پابندی ہٹائی جارہی ہے جس سے پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، پاکستان کے استحکام اور بقاکیلئے کشمیرکو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے چھڑانابہت ضروری ہے۔

بھارتی دبائو پرکی جانے والی نظربندیاں ختم کی جائیںانہوں نے کہا کہ جماعةالدعوة کے قائدین کو کشمیریوں کی حمایت کے جرم میں بھارتی و امریکی دبائو پر گرفتار کیا گیاحافظ محمد سعید کو نظربند کر کے حکومت نے ثابت کیا ہے کہ ملکی خودمختاری کی ان کے ہاں کوئی اہمیت نہیں ہے۔