مجھے سندھ اور کراچی کی معاشی حالت بہتر کرنے کیلئے گورنر لگایا گیا، پاکستان کا پہلے 40سال کا گروتھ ریٹ زبردست تھا پھر جونہی کراچی کے حالات خراب ہونے شروع ہوئے تو گروتھ ریٹ اچانک سے گرنے لگ گیا

گورنر سندھ محمد زبیر عمر کانجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 10 فروری 2017 23:31

مجھے سندھ اور کراچی کی معاشی حالت بہتر کرنے کیلئے گورنر لگایا گیا، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ مجھے سندھ اور کراچی کی معاشی حالت بہتر کرنے کیلئے گورنر لگایا گیا، پاکستان کا پہلے 40سال کا گروتھ ریٹ زبردست تھا پھر جونہی کراچی کے حالات خراب ہونے شروع ہوئے تو گروتھ ریٹ اچانک سے گرنے لگ گیا۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر گورنر بنایا گیا اور زیادہ ترحلقوں کی جانب سے مجھے وارم ویلکم کیا گیا ہے ، عمران خان کو اگر میری تقرری پر اعتراض ہے تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

محمد زبیر نے کہا کہ امریکہ کے صدر تبدیلی سے تقریباً 4ہزار سے زیادہ لوگوں کی نوکریاں تبدیل ہوئی ہیں ، ظاہر ہے وہاں بھی اپنے لوگ ہی لگائے جاتے ہیں ، امریکہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے ، ایسای نہیں ہوسکتا کہ جیتے مسلم لیگ (ن) اور وہ تقرریاں پی ٹی آئی کے لوگوں کی کر دے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ میرا سب سے اہم مقصد کراچی کو معاشی لحاظ سے اوپر لانا ہے اور مضبوط بنانا ہے ، عوام کو معاشی طور پر سندھ کو وزیراعلیٰ بہت اچھا ملا ہے ، مراد علی شاہ کی شکل میں وہ بہت ہی قابل آدمی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ میرے خیال میں مجھے سندھ اور کراچی کی معاشی حالت بہتر کرنے کیلئے گورنر لگایا گیا ہے ، پاکستان کا پہلے 40سال کا گروتھ ریٹ زبردست تھا پھر جونہی کراچی کے حالات خراب ہونے شروع ہوئے تو گروتھ ریٹ اچانک سے گرنے لگ گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ایم کیو ایم اور پی پی کے ساتھ مل کر صوبے کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہتے تھے ، ایم کیو ایم لندن کو خود لندن میں ہی رجسٹرڈ کروانا چاہیے کیونکہ وہ سب لوگ لندن میں ہی رہتے ہیں ، کراچی میں امن لانے کیلئے رینجرز کا کردار بہت اہم ہے۔

محمد زبیر نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کی بہت اہمیت ہے جس میں تمام سٹیک ہولڈرز مل کر بیٹھے ہیں اور کام کا جائزہ لیتے ہیں ، میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ سٹوڈنٹس سے بھی رابطے میں رہنا چاہتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :