پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل نمبر 1میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم ، شدید پتھرائو سے 7طالبعلم زخمی

3رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل ‘ یونیورسٹی کا متعلقہ علاقہ کئی گھنٹوں تک میدان جنگ بنا رہا ، پولیس کی بھاری طلب کی گئی

جمعہ 10 فروری 2017 23:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل نمبر 1میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم اور شدید پتھرائو سے 7طالبعلم زخمی ‘ وائس چانسلر نے واقعے کی تحقیقات کے لئے 3رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پنجاب یونیورسٹی قائد اعظم کیمپس ہا سٹل نمبر 1میں دو طلبائ تنظیموں کے درمیان جھگڑا کا واقعہ ہوا ہے ایک طلبہ تنظیم کی جانب سے دوسری طلبہ تنظیم پر الزام عائد کیا گیا کہ دوسری طلبہ تنظیم نے انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے طلبہ گروپو ں پر حملہ کیا اور ان کو زدو کوب کیا ہے جمعہ کے روز جب دونوں گروپوں کے طلبہ کا آمنا سامنا ہوا تو پہلے کچھ تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد دونوں گروپو ں کے طلبہ دست و گریبان ہو گئے اور بعد ازاں دونوں طرف سے پتھرا? کا سلسلہ شروع ہو گیا ، جس پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے پولیس طلب کرلی گئی ، پو لیس کی بھاری نفری کئی گھنٹے مو قع پر موجود رہی لیکن پھر بھی علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کر تا رہا، پتھر ا? سے 7طلبائ زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ، طلبا تنظیموں کے درمیان پتھرا? کے دوران ہا سٹل نمبر 1کے تمام دروازے بند کر دئیے گئے لیکن پھر بھی ایک بھی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔

(جاری ہے)

قائمقام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر تقی زاہد بٹ نے واقعے کی تحقیقات کے لئے چیئرمین ہال ڈاکٹر عابد حسین کی سربراہی میں 3رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔