استنبول یونیورسٹی میں چین کے نئے قمری سال کی تقریب

اس موقع پرچین کا روایتی لالٹین تہوار مناکرچینی شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا نوجوانوںنے چینی رقص کا مظاہرہ کیا،مردوں اور عورتوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

ہفتہ 11 فروری 2017 12:22

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2017ء) استنبول یونیورسٹی کے بعض ترک طالبعلموں نے گذشتہ روز چین کے نئے قمری سال کے حوالے سے لالٹین تہوارمنایا،اس موقع پر انہوں نے چین کا روایتی رقص کیا اور لالٹین روشن کرکے چینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔تقریب کا اہتمام یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹیوٹ کی طویل راہداری میں کیا گیا تھا،شدید سردی میں حاضرین کی تواضع چائے سے کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پوری راہداری کو خوبصورت تصاویر کیلے گرافی سے سجایا گیا تھا،جن میں چینی ثقافت اور تہذیب کی عکاسی کی گئی تھی،دو طلباء نے اس موقع پر لائن ڈانس کا مظاہرہ کیا،انہوں نے اس کی تیاری ویڈیوز دیکھ کر کی تھی۔تقریب میں مردوں اور عورتوں کی بڑی تعداد کے علاوہ چینی باشندوں اور یونیورسٹی کے اساتذہ نے بھی شرکت کی،اس موقع پر چینی کھانے بھی خصوصی طور پر تیار کیے گئے تھے۔کنفیوشس سنٹر میں یونیورسٹی کے سو طلباء نے کورس مکمل کیا

متعلقہ عنوان :