انتخابات فکس کرنے والے نجم سیٹھی کی جانب سے میچ فکسرز کے خلاف کارروائی مضحکہ خیز ہے ،ْعمران خان

الیکشن میں فکسنگ کرنا میچ فکسنگ سے بڑا جرم ہے اور جمہوریت کیلئے زیادہ خطرناک عمل ہے ،ْرد عمل

ہفتہ 11 فروری 2017 14:35

انتخابات فکس کرنے والے نجم سیٹھی کی جانب سے میچ فکسرز کے خلاف کارروائی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات فکس کرنے والے نجم سیٹھی کی جانب سے میچ فکسرز کے خلاف کارروائی مضحکہ خیز ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں شرجیل خان، محمد عرفان اور خالد لطیف کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر معطل کئے جانے اور پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی کے میچ فکسرز کے خلاف بیان کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں فکسنگ کرنے والے نجم سیٹھی کا میچ فکسرز کے خلاف بیان اور کارروائی مضحکہ خیز ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہاکہ یہ ایک مذاق ہے کہ انتخابات کو فکس کرنے والا نجم سیٹھی پی ایس ایل میں جواریوں کے ساتھ بات چیت کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف کارووائی کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں فکسنگ کرنا میچ فکسنگ سے بڑا جرم ہے اور جمہوریت کیلئے زیادہ خطرناک عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :