پوٹاش کھاد پر 50کروڑ روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان ، سبسڈی کے حصول کا طریقہ کار طے

کاشتکارپنجاب ایگرکلچرل ہیلپ لائن کے 0800-15000اور0800-29000نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں

ہفتہ 11 فروری 2017 16:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2017ء) ترجمان زراعت پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب نے خادم اعلی کے پیکج کے مطابق پوٹاش کھاد پر 50کروڑ روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے ،جس کے تحت کاشتکاروں کو ایس او پی کی ہر بوری پر 800روپے کے وائو چرجبکہ ایم پی اوکی ہر بوری پر 500روپے کے دائوچر فراہم کئے جارہے ہیں،پوٹاش کھاد کی ہر بوری پر وائو چر برآمد ہوگا اور سبسڈی کے حصول کے لئے کسان پیکج کے تحت رجسٹرڈ کاشتکاراسے کسی بھی پری پیڈ وائوچر کی طرح سکریچ کریں گے اوراپنے موبائل فون کے میسج بکس میں جاکر سکریچ نمبر لکھنے کے بعدspace کا بٹن دبائیں گے اور پھر اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ 3070پر ایس ایم ایس بھیجیں گے فوری طو رپر ان کے موبائل پر کوڈ بھیجا جائے گا اور کسی بھی jazzایجنٹ سے مطلوبہ کوڈ دیکھا کر رقم وصول کی جاسکے گی،ترجمان نے مزید بتایا کہ جن کاشتکاروں کی رجسٹریشن ابھی خادم پنجاب پیکج کے تحت نہیں ہوئی ان کی رجسٹریشن کرنے کے بعد انہیں بھی کوڈ جاری کردیا جائے گا ،مزید معلومات کے لئے کاشتکارپنجاب ایگرکلچرل ہیلپ لائن کے 0800-15000اور0800-29000نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :