کنٹرولر امتحانات ملک احسان الحق کی پیک کے امتحان میں عدم دلچسپی‘ مارکنگ شروع نہ ہونے سے نتائج کی تاریخ بڑھائے جانے کا خدشہ

ہفتہ 11 فروری 2017 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2017ء) کنٹرولر امتحانات ملک احسان الحق کی پیک کے امتحان میں عدم دلچسپی‘ لاہور میں پانچویں جماعت کے پرچوں کی مارکنگ شروع نہ ہوسکی‘ مارکنگ شروع نہ ہونے سے نتائج کی تاریخ بڑھائے جانے کا خدشہ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کنٹرولر امتحانات ملک احسان الحق کی پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے امتحان میں عدم دلچسپی کے باعث پانچویں جماعت کے پیپروں کی مارکنگ شروع نہیں ہوسکی کنٹرولر امتحانات ملک احسان الحق کو مارکنگ سنٹرز میں اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے محکمہ تعلیم کے مطابق سینکڑوں اساتذہ مردم شماری کی ٹریننگ میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے اساتذہ مارکنگ کیلئے دستیاب نہیں ہیںذرائع کا کہنا ہے کہ پیپر کی بروقت مارکنگ شروع نہ ہونے کی وجہ سے رواں سال نتائج کی تاریخ بڑھائے جانے کا خدشہ ہے دوسری جانب پیک حکام کا کہناہے کہ رواں سال پانچویں جماعت کے امتحان میں 80 ہزار سے زائد بچوں نے امتحان دیا پیپروں کی مارکنگ شروع ہے، نتائج کا اعلان 31 مارچ کو ہی کیا جائے گا۔