افغانستان:کاربم دھماکا،7افرادہلاک،20زخمی ہوگئے،ہسپتال منتقل

دھماکا بینک کے قریب ہوا،جاں بحق اورزخمی افرادمیں سیکیورٹی اہلکاربھی شامل ہیں۔خبرایجنسی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 11 فروری 2017 17:05

افغانستان:کاربم دھماکا،7افرادہلاک،20زخمی ہوگئے،ہسپتال منتقل

کابل (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 فروری2017ء): افغانستان میں کاربم دھماکاہوگیاہے،جس کے نتیجہ میں 7افرادہلاک اور 20زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افغان صوبے ہلمندکے علاقے لشکرگڑھ میں کاربم دھماکہ ہواہے۔دھماکے میں 7افرادجاں بحق اور 20زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

دھماکے کی آوازدورتک سنائی دی گئی،جس سے لوگوں میں خوف وحراس پھیل گیا۔

دھماکے کی جگہ کوسکیورٹی فورسزنے گھیرے میں لے لیاہے۔جبکہ مشتبہ افرادکی نگرانی بھی شروع کردی گئی ہے۔قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرناجبکہ ریسکیوٹیموں نے امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں۔ دھماکا بینک کے قریب ہوا،جاں بحق اورزخمی افرادمیں سیکیورٹی اہلکاربھی شامل ہیں۔