ترک انتخابی بورڈ کا16اپریل کوصدارتی ریفرنڈم کرانےکااعلان

ریفرنڈم کےبعدترک صدروسیع اختیارات کیساتھ2029تک اقتدارمیں رہ سکیں گے۔غیرملکی خبرایجنسی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 11 فروری 2017 17:14

ترک انتخابی بورڈ کا16اپریل کوصدارتی ریفرنڈم کرانےکااعلان

انقرا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 فروری2017ء): ترکی کے انتخابی بورڈ نے 16اپریل کوصدارتی ریفرنڈم کرانےکااعلان کردیاہے،ریفرنڈم کےبعدترک صدر2029تک اقتدارمیں رہ سکیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ترکی میں صدارتی ریفرنڈم کےبعد ترک صدرکو ایمرجنسی کے نفاذ کا اختیارہوگا۔ ترک صدرکووزراکی تعیناتی اورپارلیمنٹ تحلیل کرنےکابھی اختیارہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی میں 16اپریل کو ہوانیوالے صدارتی ریفرنڈم میں ترک صدر کاکامیابی کے واضح امکانات ظاہرکیے جارہے ہیں۔