نیشنل ہیلتھ کارڈکومتنازعہ بنانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں‘وزیراعظم ہیلتھ کارڈکے نام پرپیسے بٹورنے والوںکوقانون کی گرفت میںلائیں‘وزیراعظم پاکستان نے غریبوں کی سہولت کیلئے پروگرام شروع کیا ہے نہ کہ مسلم لیگ ن کے چہیتوں کونوازنے کیلئے

آل جموںکشمیرمسلم کانفرنس کے مرکزی رابطہ سیکرٹری پہلوان ذوالفقارجنجوعہ کا بیان

ہفتہ 11 فروری 2017 19:18

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2017ء) آل جموںکشمیرمسلم کانفرنس کے مرکزی رابطہ سیکرٹری پہلوان ذوالفقارجنجوعہ نے کہاہے کہ نیشنل ہیلتھ کارڈکومتنازعہ بنانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں،وزیراعظم ہیلتھ کارڈکے نام پرپیسے بٹورنے والوںکوقانون کی گرفت میںلائیں،وزیراعظم پاکستان نے غریبوں کی سہولت کے لیے پروگرام شروع کیانہ کہ مسلم لیگ ن کے چہیتوں کونوازنے کے لیے ۔

(جاری ہے)

ہمارامطالبہ ہے کہ جب تک نئے سرے سے سروے مکمل نہ ہوجائے کارڈجاری نہ کیئے جائیںان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے تحریری بیان میںکیا ان کاکہناتھاکہ کوٹلی کے لوگوں کی بدقسمتی ہے وزیراعظم ہیلتھ کارڈکی بھاگ ڈوران ہاتھوںمیںآگئی ہے جن سے کسی کوخیرکی توقع نہیں۔دودھ کے رکھوالے بلے کے حوالے کرنے سے معاملات حل نہیںبلکہ مزیدخراب ہونگے۔ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم نیشنل ہیلتھ کارڈپروگرام عوام کے ٹیکسوںسے شروع کیاگیا جولوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس پرصرف مسلم لیگیوںکاحق ہے وہ احمقوںکی جنت میںرہتے ہیں۔

کوٹلی میں کارڈبنانے کے لیی300روپے کی ڈیمانڈ قابل مذمت ہے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان اگران لوگوںکے ساتھ نہیںتومعاملے کی انکوائری کرواکرتفصیلات عوام کے سامنے لائیں

متعلقہ عنوان :