شرجیل خان سےکرکٹ سےپہلےکی دوستی ہے،بکی ثناءاللہ

شرجیل کوصرف کھاناکھلایاتھا،کھلاڑیوں کوبدنام کیاجارہاہے۔اسپاٹ فکسنگ میں مبینہ بکی ثناءاللہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 11 فروری 2017 19:28

شرجیل خان سےکرکٹ سےپہلےکی دوستی ہے،بکی ثناءاللہ

دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11فروری2017ء) : اسپاٹ فکسنگ میں مبینہ بکی ثناءاللہ نے واضح کیاہے کہ شرجیل خان سے کرکٹ سے پہلے کی دوستی ہے،صرف کھاناکھلایاتھا،کھلاڑیوں کوبدنام کیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اسپاٹ فکسنگ میں مبینہ بکی ثناء اللہ کاکہناہے کہ دبئی میں کاروبارکرتاہوں میرے خلاف پروپیگنڈا کیاجارہا ہے۔ پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیل چکاہوں۔پی سی بی کے پاس میراریکارڈ بھی موجود ہے۔ کرکٹرشرجیل خان سے کرکٹ سے پہلے کی دیرینہ دوستی ہے۔واضح رہے دبئی میں پی ایس ایل کے میچزمیں پاکستانی کھلاڑیوں کواسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :