سی پیک تاریخ کا دھارا موڑ دیگا ، عظیم الشان منصوبے کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگی:شہبازشریف
سی پیک کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں، اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے عظیم دوست چین کا پاکستانی عوام کیلئے عظیم تحفہ ہے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ حقیقی معنوں میں ایک گیم چینجر ہے،ہمارے دوست سی پیک سے بہت خوش ہیں اقتصادی راہداری سے ترقی کا نیا دور شروع ہوگا ، پاکستان تجارتی و معاشی سرگرمیوں کا محور بنے گا:وزیراعلیٰ کی مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو
ہفتہ 11 فروری 2017 22:45
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے آج یہاں ان سے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا عظیم الشان منصوبہ ہے جو ایک اٹل حقیقت بن چکا ہے اور پورے ملک میں اس کے تحت منصوبے لگ رہے ہیں۔سی پیک منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل ہماری ترجیح ہے اور یہ منصوبے ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے ۔ انہو ںنے کہا کہ پاکستان میں اربوں روپے کی چینی سرمایہ کاری سے پاکستان کے عوام کیلئے روزگار کے لاتعداد مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔سی پیک خطے سے دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے اور غربت میں کمی لانے کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔سی پیک کے منصوبوں سے چاروں صوبوں کے ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام مستفید ہوں گے۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت پاکستان بھر میں توانائی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا ،اس کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور سی پیک کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیںجبکہ ہمارے دوست عظیم الشان سی پیک سے بے حد خوش ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے عظیم دوست چین کا پاکستانی عوام کیلئے عظیم تحفہ ہے۔توانائی، انفراسٹرکچر، گوادر پورٹ اور صنعتی تعاون کے بڑے منصوبے سی پیک میں شامل ہیں جن پرتیزرفتاری سے کام کیا جارہا ہے۔ سی پیک کے تحت شمسی، کوئلہ اور پانی سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس لگائے جارہے ہیں جو پاکستان میں توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے مددگار ہوں گے۔انہو ںنے کہا کہ معیشت کو مضبوط بنا کر خوشحال پاکستان بنائیں گے۔اقتصادی راہداری سے اقتصادی و سماجی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا اور پاکستان تجارتی و معاشی سرگرمیوں کا محور بنے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.