پاکستان نے کرپشن کو کنٹرول کرنے میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے‘کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی گئی ہے،عالمی اداروں نے بھی کرپشن میں خاطر خواہ کمی کا اعتراف کیاہے‘موجودہ حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت ،معیار او رتیز رفتاری میں اپنی مثال آپ ہیں،سی پیک پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا منصوبہ ہے‘سی پیک کے ذریعے پاکستان ایسی حیران کن ترقی کرے گا جس کا نظارہ کسی نے نہیں کیا ہوگا‘سیاسی وعسکری قیادت کے بے مثال اتحاد سے کئے گئے فیصلوں سے ملک کو امن ملا پاکستان کی بقا کی یہ جنگ ہر صورت جیتیں گے

وزیراعلی محمد شہبازشریف کا معروف بین الاقوامی و ملکی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور بزنس لیڈرز سے کلیدی خطاب پنجاب میں غیر معمولی کام ہواہے،شہبازشریف نے دن رات محنت کر کے پنجاب کا نقشہ بدل دیاہے ،چیف ایگزیکٹو آفیسرز

ہفتہ 11 فروری 2017 23:17

پاکستان نے کرپشن کو کنٹرول کرنے میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے‘کرپشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے بے پناہ محنت کی گئی ہے اور پاکستان آج ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن ہوچکاہے - کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی گئی ہے اور کرپشن کو کنٹرول کرنے میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے -ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل جرمنی کی حالیہ رپورٹ میں پاکستان میں کرپشن میں خاطر خواہ کمی کا اعتراف کیا گیاہے -موجودہ حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت ،معیار او رتیز رفتاری میں اپنی مثال آپ ہیں-سی پیک پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا منصوبہ ہے -چین سی پیک کے ذریعے پاکستان میں 52ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہاہے جن میں سی36ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں پرصرف کئے جا رہے ہیں-سی پیک کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں اوردیگر ممالک بھی سی پیک میں دلچسپی لے رہے ہیں-سی پیک نے ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے لئے رابطوں کے مواقع بڑھائے ہیں-جوں جو ںسی پیک میں سرمایہ کاری بڑھے گی ان رابطوں میں مزید وسعت آئے گی-سی پیک کے ذریعے پاکستان ایسی حیران کن ترقی کرے گا جس کا نظارہ کسی نے نہیں کیا ہوگا- دہشت گردی او رانتہاء پسندی کے خلاف نمایاں کامیابیاں ملی ہیں-سیاسی وعسکری قیادت کے بے مثال اتحاد او راتفاق سے کئے گئے فیصلوں سے ملک کو امن ملا ہے اور یہ جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے جسے ہر صورت جیتیں گی-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار یہاں معروف بین الاقوامی و ملکی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوآفیسرز اور بزنس لیڈرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا-وزیراعلی نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان اور بھار ت کو اپنے تنازعات بامقصد بات چیت کے ذریعے حل کرنے ہوں گی-دونوں ممالک جنگیں لڑ چکے ہیں جس کے نتیجے میں دونوں ممالک میں غربت، بیروزگاری ، تکالیف او رمسائل میں اضافہ ہوا-ہم نے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے -نئی نسل کے لئے ایسی شاندار روایات چھوڑنا ہے جس پر وہ فخر کریں- انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کو معاشی و تجارتی محاذوں پر آگے بڑھنا چاہیے او رایسے اقدامات کرنے چاہئیں جس سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچے -ماضی کی غلطیوں کو دوہرانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا-وزیراعظم محمد نوازشریف نے بھارت سے اچھے تعلقات کے لئے پہل کی اور وہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی تقریب حلف برداری کے لئے دہلی بھی گئے لیکن بھارت کی جانب سے حوصلہ افزاء اقدامات نہیں کئے گئی-انہوںنے کہاکہ یورپی ممالک بھی ماضی میں آپس میں دست وگریبان رہے ہیں لیکن آج یورپ ایک ہوچکا ہے -اگر ہمیں تاریخ کا دھارا بدلنا ہے تو درست سمت میں پیش قدمی کرنا ہوگی- انہوں نے کہاکہ پاکستان میں زرعی شعبے ، توانائی، تعلیم ، صحت ، ایگروبیسڈ انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں- موجودہ حکومت نے زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی ہے -کپاس کے معیاری بیچ کی فراہمی سے کپاس کی پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے اورسٹرس فوڈ کی بیرون ملک بہت زیادہ مانگ ہے او راس حوالے سے موثر اقدامات کی ضرورت ہے -انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے تعلیم کے میدان میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائی ہیں جبکہ صحت کے شعبہ میں بھی اصلاحاتی پروگرام پر کامیابی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہی-لاہور میں جگر اور گردے کے امراض کا عالمی معیار کا ہسپتال بنایا جا رہاہے اور اس منصوبے پر تیز رفتاری سے کام جاری ہی-انہوں نے کہاکہ شہروں کو محفوظ بنانے کے لئے سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا گیا ہی- لاہو رکے ساتھ پنجاب کے دیگر 6بڑے شہروںمیں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیاجا رہاہی-انہوںنے کہاکہ پانی کے ذخائر کا درست استعمال انتہائی ضروری ہے اور اصلاح آبپاشی کے مربوط پروگرام پر عملدرآمد جاری ہی-انہوں نے کہاکہ توانائی کے منصوبے جس تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں دنیا میں اس کا نیا ریکارڈ بنے گا-1320میگا واٹ کا ساہیوال کول پاور پلانٹ تیز رفتاری سے تکمیل کے حوالے سے دنیا میں نئی مثال بنے گا جبکہ 3600میگا واٹ کے گیس پاور منصوبے بھی 27ماہ کی مدت میں مکمل ہو کر ورلڈ ریکارڈ قائم کریں گی-انہوں نے کہاکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبے عام آدمی کو عالمی معیار کی تیز رفتار سفری سہولتیں فراہم کرنے کی جانب اہم اقدام ہی-اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کیلئے فنانسنگ چین کررہاہے جبکہ سول ورکس پاکستانی کمپنیاں کررہی ہیں- چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور بزنس لیڈرز نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے دن رات محنت کر کے پنجاب کا نقشہ بدل دیا ہے اورشہبازشریف کی سپیڈ کا ہر جگہ ذکر سنا ہے -انہوںنے کہاکہ پنجاب میں غیر معمولی کام ہواہے جس کی وجہ شہبازشریف کی ولولہ انگیز قیادت ہی-پاکستان میں معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اوراقتصادی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہی- صوبائی وزراء ،ملک ندیم کامران ،شیخ علاؤالدین ،عائشہ غوث پاشا،چیف سیکرٹری،چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اوراعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔