ویلنٹائن ڈے منانا بے حیائی اور اسلامی اقدار کے منافی ہے،ثروت اعجاز قادری

ہفتہ 11 فروری 2017 23:34

ویلنٹائن ڈے منانا بے حیائی اور اسلامی اقدار کے منافی ہے،ثروت اعجاز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے منانا بے حیائی اور اسلامی اقدار کے منافی ہے ،یہود ونصاریٰ مسلمانوں کے دلوں سے عشق رسول ﷺ کو ختم کرنے کیلئے بے حیائی کو فروغ دینا چاہتے ہیں ،اسلامی اقدار کے خلاف ویلنٹائن کو عالم اسلام مسترد کردیں ،علماء حق ویلنٹائن ڈے کے خلاف فتوے دیں،عالم اسلام کے مسلمانوں کو بے حیائی میں دھکیل کر اسلامی اقدار اور معاشروں کو تباہ کرنے کی سازش ہے ،حکومت ویلنٹائن ڈے منانے پر پورے ملک میں پابندی عائد کرئے ، غیراسلامی روایات کے ذریعے اسلام دشمن قوتیں معاشروں میں بگاڑ پیدا کرنا چاہتی ہیں جسے روکنا ہر مسلم حکومت کے سربراہ کا دینی اخلاقی فرض ہے ،حکومت ویلنٹائین ڈے بنانے پر مکمل پابندی کا اعلان کرئے پاکستان سنی تحریک سمیت تمام مذہبی و سیاسی اکائیاں ایک پیج پر ہونگی ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور حکومت کے ساتھ ملک بھر کے عوام ایک پیچ پر ہیں ،انہوں نے کہا کہ بے حیائی کے خاتمے کیلئے پورے ملک کیلئے ایک ہی پالیسی ہونا چاہیے،پاکستان اسلامی فلاحی مملکت ہے یہاں یہود ونصاریٰ کا ایجنڈا نافذ ہونے نہیں دینگے ،پاکستان سنی تحریک ملک بھر میں 14فروری کو یوم حیاء منائے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کا کہنا تھا کہ اسلامی اقدار کو اختیار کرنے سے مسلمانوں کا اخلاقی مورال بلند ہو گا،اسلامی تہذیب نے پوری دنیا کے انسانوںکو جینے کا ڈھنگ سیکھایا ہے،نوجوان نسل کو چاہئے کہ وہ یہود و نصاریٰ کا کلچر اختیار کرنے کی بجائے اسلامی روایات سے محبت کریں ،اسلامی ثقافت اور اقدار کو پس پشت ڈالنا عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

علماء کو چاہئے کہ وہ بھی عوام میں اسلامی کلچر اور تہذیب اختیار کرنے کی تلقین کا درس دیں ،بہتر معاشرے حیاء کے پیکر ہوتے ہیں ،ویلنٹائن یہودیوں کا طریقہ اور اسلامی اقدار کے خلاف ہے جسے مسترد کرتے ہیں ۔