بانی ایم کیو ایم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، مصطفی کمال

اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر اعلیٰ متحدہ کے بانی کو ٹیلی فون کرتے ہیں ، اسحاق ڈار بھی بانی ایم کیو ایم سے رابطے میں ہیں حکومت کراچی میں ’’را‘‘ کی سرگرمیاں روکنے میں ناکام رہی، بھارت کو بے نقاب کرنے کا موقع بھی ضائع کردیا گیا، سربراہ پاک سرزمین پارٹی

ہفتہ 11 فروری 2017 23:36

بانی ایم کیو ایم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، مصطفی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2017ء) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے کچھ نہیں ہوگا‘ اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر اعلیٰ متحدہ کے بانی کو ٹیلی فون کرتے ہیں اور اسحاق ڈار بھی بانی ایم کیو ایم سے رابطے میں ہیں حکومت کراچی میں ’’را‘‘ کی سرگرمیاں روکنے میں نکام رہی اور بھارت کو بے نقاب کرنے کا موقع بھی ضائع کردیا گیا۔

ہفتے کے روز پاک سرزمین پارٹی کے راہنماء مصطفیٰ کمال نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین ’’را‘‘ سے کراچی سمیت پاکستان میں دہشت گردی کروانے میں ملوث ہیں۔ بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ ان کی گرفتاری کے لئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت الطاف حسین کو گرفتار کرنے کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف متحدہ کے بانی کو ٹیلی فون کرتے ہین اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی بانی ایم کیو ایم سے رابطے میں ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کے حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ ’’را‘‘ کراچی میں اپنے مقاصدمیں کامیاب رہی ہے‘ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد بھارت کو بے نقاب کرنے کا سنہری موقع تھا جو حکومت نے ضائع کردیا ۔

حکومت کراچی میں’’را‘‘ کی سرگرمیاں روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے عوام کا خون چوس کر پیسے بنائے ہیں اور انہوں نے پیسے بنانے کے علاوہ عوام کے لئے کچھ بھی نہیںکیا اور وہ اب پیسہ خرچ کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ عشرت العباد نے حرام کا پیسہ کمایا ہیان کا پیسہ حلال کاموں پر خرچبھی نہیںہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پاک سرزمین پارٹی کسی سے اتحاد نہیں کرے گی۔ کراچی کے عوام اس کو ووٹ دیں جو ان کیلئے کام کرے۔ (عابد شاہ)