سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصاویر میں خالد لطیف اور شرجیل خان کے ساتھ موجود مشکوک شخص ثناء اللہ بلوچ نے خود کو تحقیقات کے لیے پیش کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 12 فروری 2017 12:25

سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصاویر میں خالد لطیف اور شرجیل خان کے ساتھ موجود ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12فروری۔2017ء) سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصاویر میں خالد لطیف اور شرجیل خان کے ساتھ موجود مشکوک شخص ثناء اللہ بلوچ نے خود کو تحقیقات کے لیے پیش کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق  مشکوک شخص ثناء اللہ بلوچ نے خود کو تحقیقات کے لیے پیش کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی تحقیقات کرنا چاہے تو حاضر ہوں۔میرا جرم ثابت ہو جائے تو ہر سزا کے لئے تیار ہوں۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل میں ٹیم خریدنے کیلئے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا۔قومی کھلاڑیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ثناء اللہ نے کہا کہ  2006 سے یواے ای میں مقیم ہوں، متعدد کھلاڑیوں سے دوستی ہے۔ شرجیل خان کے ساتھ پرانی دوستی ہے۔خالد لطیف کیساتھ دوستی شرجیل خان کی وجہ سے ہوئی۔شرجیل خان اورخالد لطیف کے ساتھ کھانا کھایا اور کوئی بات نہیں ہوئی۔کسی سے دوستی کرنا کوئی جرم نہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں غلط خبریں نشرکی جارہی ہیں۔ میں ایسی کسی سرگرمی میں ملوث نہیں۔