چین میں برڈ فلو کا وبائی مرض خطرناک رخ اختیار کر گیا

متعدد صوبوں نے انسداد اور بچائو کی کوششیں تیز کردیں

اتوار 12 فروری 2017 18:10

چین میں برڈ فلو کا وبائی مرض خطرناک رخ اختیار کر گیا
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) برڈ فلو وائرس کے انسانوں میں پھیلنے کے اکا دکا واقعات کی اطلاعات کے بعد چین کے متعدد صوبوں نے برڈ فلو وائرسH7N9ایویان فلو سے بچائو کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں ۔ حکام نے جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان میں امسال شہر میں برڈ وائرس کے چار واقعات کی اطلاعات کے بعد سوئی ننگ شہر میں زندہ مرغی بیچنے اور ذبح کرنے کی280مقامات کو بند کردیا ہے ۔

یہ بات صوبائی صحت حکام نے بتائی ہے ۔ سوئی ننگ کے کامرس حکام نے بلا لائسنس مرغیوں کا کاروبار کرنے والوں پر کریک ڈائون کیلئے پڑتال میں اضافہ کردیا ہے ۔ وسطی صوبہ ہوبی نے انسانی H7N9کے پھوٹنے کو کنٹرول کرنے اور انسداد کیلئے ہیڈ کوآرٹر قائم کردیا ہے ۔ یہ بات صوبائی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کمیشن نے بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

ہوبی میں یکم جنوری سے 9فروری تک انسانوں میں برڈ فلو وائس کے 19کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے جو کہ مختلف شہروں میں رونما ہوئے ہیں ۔

صوبے نے انسدادی کوششوں کو چیک کرنے کیلئے 16معائنہ ٹیمیں روانہ کردی ہیں ۔ وسطی چین کے صوبہ ہنان کے دارالخلافہ چانگ شا میں تمام پولٹری مارکیٹیں معطل کر دی گئی ہیں اس صوبے میں امسال پانچ ہلاکتوں سمیت برڈ فلووائرس کے 24واقعات کی اطلاع ملی ہے ۔ مشرقی چین کے صوبہ جیجیانگ نے صوبہ بھر کی تمام مارکیٹوں کو حکم دیا ہے کہ وہ ہفتہ شام 6بجے تک ز ندہ مرغیوں کی خریدوفروخت روک دیں ۔

ایسا برڈ فلو وائس کے خدشات کی وجہ کیا گیا ہے ۔ جیجیانگ مرکز برائے کنٹرول و انسداد برڈ فلو کے عملے نے کہا کہ صوبے میں برڈ فلو کی وباء کا زبردست سیزن شروع ہو گیا ہے ۔ صرف جنوری میں جیجیانگ میں برڈ فلو کے H7N9وائرس سے متاثرہ 35واقعات کی اطلاعات ملی ہیں ۔ بیجنگ میں گزشتہ روز برڈ فلو وائرس کے ایک کیس کی اطلاع دی ہے ۔ اس موذی مرض میں مبتلا مریض کی عمر68سال ہے اور اس کا تعلق ہمسایہ صوبے ہیبی کے لانگ فنگ شہر سے ہے ۔ لایوننگ ،جیانگ سو، شنڈونگ، ہینان، گوانگ ڈونگ اور گوئی جو صوبوں نے بھی امسال برڈ فلو وائرس کے وبائی مرض کی اطلاعات دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :