Live Updates

کرپشن سے سندھ کو بہت نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے پی ٹی آئی چوروں کا احتساب کرے گی ، ڈاکٹر عارف علوی

سندھ کے لوگوں کو سیاسی غلامی سے نجات دلائیں گے عمران خان کا پیغام سندھ کے لوگوں تک پہچاتے رہیں گے ،حلیم عادل شیخ

اتوار 12 فروری 2017 19:10

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت اگر میدان میں ہے تو اس کی ایک وجہ ہے کہ اس کی لیڈرشپ کرپشن اور دیگر الزامات سے صاف پاکہیں۔ چیئرمین عمران خان کرپشن کے خلاف ڈٹ کے کھڑا ہے اس وجہ سے لوگ انہیں امید کی آخری کرن سمجھتے ہیں اور انہیں اس ملک کا خیرخواہ سمجھتے ہیں، پاکستان کی سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ مسلسل ہماری جیبوں پر ڈاکہ ماراجارہا ہے اورسندھ کے لوگ بہتر نمونے سے جانتے ہیں کہ سندھ میں کرپشن کا کیا حال ہے سڑکیں ،ہسپتالیں ، اسکول کوئی بھی سہولت اس وقت لوگوں کے پاس نہیں ، لوگوں کو گندا پانی پلایا جارہا ہے اور 10لاکھ میں ایک نوکری بیچی جاتی ہے ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ادارے میں ایم کیو ایم کو ٹھیکہ دیا گیا اس میں انہوں نے من پسند لوگ بھرتی کرلیے اورادارے کو چوری چکارے کا دکان بنادیا گیا ہے ، نواز شریف کا نام اس لیے سنا جارہا ہے کہ اس کی گردن پانامہ کی وجہ سے ہاتھ میں آچکی ہے اور ساری دنیا کو پتہ چل چکا ہے کہ وزیراعظم کرپٹ اور چور ہیں مگر سندھ میں آصف زرداری جیسا کرپٹ آدمی اور کرپٹ سسٹم چلانے والا کوئی نہیں ہے 2013کی الیکشن میں انہوں نے ٹوٹل جالی ووٹ چھاپے اور اداروں کو خرید لیا ، تحریک انصاف اسی سٹم کے خلاف جنگ لڑرہی ہے سندھ کے لوگوں کو معلوم ہے کہ ان لٹیروں اور فرسودہ نظام سے ان کی جان چھیڑانے والے ایک ہی لیڈر ہے اور وہ ہے عمران خان ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں ڈسٹرکٹ صدر طارق انڑ کی جانب سے منعقدہ ورکرز کنونشن سے کیا اس موقع پرسکھر ریجن کے سینئر نائب صدر شریف خان بلیدی ، آغا مولا بخش پٹھان ،گوہر خان کھوسو، میر شجاع خان پنھور ، لکھیر چاچڑ ،دواخان ، جاویداعوان ،عیسٰی ڈومکی اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کتنی بھی کوشش کریں وہ بچ نہیں سکتے اپنی جان چھڑانے کے لیے اپنے والد مرحوم اور اپنی اولاد کو آگے کردیا ہے نواز شریف اور سندھ میں بیٹھے کرپشن کے بادشاہوں کو عمران خان اور ان کے سپاہی جلد نکال باہر پھینکیں گے اور ایک خوشحال پاکستان بنائیں گے ، پیپلز پارٹی والے اپنے پیٹ اور من پسند چمچوں کی جنگ لڑرہے ہیں نوکری اسی کو دی جائے گی جو پیسے دے گا یاکسی کی سفارش لیکر آئے گا سندھ کا پڑہا لکھا نوجواننوکری کے لئے مارا پہرتا رہے گا مگر نوکری نہیں دی جاتی،سندھ میں ظلم ہورہا ہے ہماری جنگ اس کرپٹ سسٹم کے خلاف ہے ،تحریک انصاف جو سسٹم لانا چاہ رہی ہے اس میں عام آدمی،مزدور ،کسان کا فائدہ ہوگاچوری ڈکیتی اور کرپشن نہیں ہوگیجس طرح جیسے دنیا کے دیگر ممالک میں ہے ، پی ٹی آئی سندھ میں تیزی سے مضبوط ہورہی ہے جس کا ثبوت لوگوں کا غم جفیل دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔

سندھ کی عوام دانشور،ادیب ،اور یوتھا اس کرپٹ نظام کے خلاف اپنا فیصلہ آنے والے الیکشن میں دیں گے ۔ بعدازاں ڈاکٹر عارف علوی ،حلیم عادل شیخ اور دیگر نے پی ٹی آئی کے سینئر کارکن شادی خان بروہی کے انتقال پر ان کی رہائشگاھ پر جا کر ورثہ سے تعزیت بھی کی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات