Live Updates

کھیلوں کے فروغ کیلئے عمران خان کو ہماری مدد چاہیے تو ہم تیار ہیں ،ْمریم اور نگزیب

تنقید کرنے والے پنجاب کی ترقی کو دیکھ کر تنقید بھول جائیں گے ،ْوزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات

اتوار 12 فروری 2017 20:00

کھیلوں کے فروغ کیلئے عمران خان کو ہماری مدد چاہیے تو ہم تیار ہیں ،ْمریم ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے عمران خان کو ہماری مدد چاہیے تو ہم تیار ہیں ،ْتنقید کرنے والے پنجاب کی ترقی کو دیکھ کر تنقید بھول جائیں گے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ وہ شہباز شریف کو یونین کونسل اور سکولوں میں پلے گراؤنڈز بنانے پر مبارکباد دیتی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں میدانوں کی فزیبلٹی بن رہی ہے اگر عمران خان کو ہماری مدد چاہئے تو ہم سے لے سکتے ہیں ،ْ پنجاب میں کھیلوں کے میدان بن چکے اور آج میچز ہو رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پنجاب کے ہسپتالوں میں نئے وارڈز بن رہے ہیں اور ہر طبقے کو علاج فراہم کیا جا رہا ہے، پاکستان کا سب سے بڑا ہیلتھ کیئر منصوبہ شہباز شریف کا ہے۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہاکہ 2013ء میں پاکستان میں سالانہ 2500 دہشت گردی کے واقعات ہوتے تھے اور آج پاکستان میں دہشت گردی کے 160 واقعات سالانہ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے پنجاب کی ترقی کو دیکھ کر تنقید بھول جائیں گے، اگر عزم ایسا رہا تو ایک دن پنجاب پاکستان کیا پوری دنیا کا بہترین صوبہ ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی قیادت میں ملک صرف آگے کی طرف بڑھے گا انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کے وژن کے باعث پاکستان میں ترقی ہوئی، حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گردی میں واضح کمی آئی ہے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کے وژن سے پورے ملک میں تبدیلی لائیں گے اور جو لوگ یہاں سیاست کرنے آئے تھے انہیں دوبارہ آنے کی ہمت نہیں ہوئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :