الله کی مدد سے پاکستان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، وزیراعظم نواز شریف

دہشت گردی کے خلاف شہدا کی بے مثال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ شہد ا نے وطن عزیز کی حفاظت کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی پاکستان کی بہادر افواج کی مرہون منت ہے وزیراعظم محمد نواز شریف کی جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکے کی شدید مذمت

پیر 13 فروری 2017 12:59

الله کی مدد سے پاکستان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، وزیراعظم نواز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف شہداء کی بے مثال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ شہداء نے وطن عزیز کی حفاظت کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی پاکستان کی بہادر افواج کی مرہون منت ہے‘ الله کی مدد سے پاکستان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم نے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی شدید مذمت کی اور دھماکے میں شہید ایف سی اہلکاروں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف شہداء کی بے مثال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ شہدا نے وطن عزیز کی حفاظت کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ وطن دشمنوں کے خلاف جنگ میں عظیم شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ الله کی مدد سے پاکستان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے ان کی باقیات ختم کریں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی بہادر افواج کی مرہون منت ہے۔