جعلی و غیر معیاری زرعی ادویات اور کھاد ڈیلرز کیخلاف کریک ڈائون جاری

پیر 13 فروری 2017 15:21

چیچہ وطنی۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ کی ہدایت پر ڈویژن کے تینوں اضلاع میں جعلی و غیر معیاری زرعی ادویات اور کھاد ڈیلرز کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے،گزشتہ ماہ کے دوران237ڈیلرز کو چیک کیا گیا اور نمونہ جات لے کر لیبارٹری بھجوائے گئے ،قانون پر عملد ر آمد نہ کرنے والے 3کھاد ڈیلرز کو 15ہزار روپے جرمانہ اور زرعی ادویات کے 2ڈیلروں کیخلاف نمونہ جات ان فٹ ہونے پر کیس رجسٹرڈ کئے گئے ہیں،مذکورہ نوعیت کا کاروبار کرنے والے تمام ڈیلروں کو خبر دار کیا گیا ہے کہ وہ ایسے مکروہ دھندے سے باز رہیں بصورت دیگر ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔