پی اے آر سی زرعی شعبے کی ترقی اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مؤثر انداز میں کام کر رہی ہے،ترجمان پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل

پیر 13 فروری 2017 16:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) زرعی شعبے کی ترقی اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مؤثر انداز میں کام کر رہی ہے۔ پیر کو پی اے آر سی کے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ زرعی شعبہ میں ترقی اور بہتری کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ پی اے آر سی کے سائنسدان زراعت کی ترقی کیلئے اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں جبکہ کسانوں کو کاشتکاری کے جدید طریقوں سے بھی روشناس کرانے کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زراعت معیشت کا اہم شعبہ ہے جس سے ملک کی کثیر آبادی وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو فصلوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی اے آر سی ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے جبکہ تحقیقی سرگرمیوں کے نتائج کسانوں کی دہلیز تک بھی پہنچائے جا رہے ہیں تاکہ وہ پیداوار میں اضافہ کرکے زیادہ آمدنی حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کیلئے زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :