نمل یونیورسٹی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے 5روزہ ورکشاپ کا آغاز

پیر 13 فروری 2017 20:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) میں "اکیسویں صدی کی جدید ٹیچنگ ٹیکنیکس" پر شعبہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے 5روزہ ورکشاپ کا آغاز ہو گیا، جس میں اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ شرکت کر رہے ہیں ،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر ریاض احمد گوندل تھے جبکہ اس موقع پر ڈین سوشل سائنسز سفیانہ خاتون ملک، صدر شعبہ ایجوکیشن ڈاکٹر حکمداد ملک، ریسورس پرسن خوشبخت حنا، ڈاکٹر خالد اقبال انور اور فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائر یکٹر جنرل نمل نے کہا کہ اساتذہ کی معاشرے میں حیثیت ایک رول ماڈل کی سی ہونی چاہیئے تا کہ طلبا بھی مثالی کردار کے مالک اور ملک و قوم کیلئے سرمایہ افتخار ثابت ہوں۔۔۔۔(توصیف)