جامعہ کشمیر ،ڈاکٹر بشارت چیئرمین شعبہ بائیو ٹیکنالوجی تعینات

پیر 13 فروری 2017 21:07

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) جامعہ کشمیر ،ڈاکٹر بشارت چیئرمین شعبہ بائیو ٹیکنالوجی تعینات،موصوف نے عہدے کا چارج سنبھال کر کا م شروع کر دیا،ڈاکٹر بشارت نے جرمنی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے ،جامعہ کشمیر میں بہ حیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر خدمات سر انجام دے رہے ہیں ،ان کے پچیس سے زائد تحقیقی مقالے مختلف سائنسی جریدوں میں شائع ہو چکے ہیں ،وہ شعبہ زوالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی کے سینئر ترین پروفیسر ہیں ،جامعہ کشمیر کے جملہ فیکلٹی اراکین ،طلبہ نے ڈاکٹر بشارت کی تعیناتی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :