افسردہ لاہور ہم آپ کے ساتھ ہیں،ترک صدر طیب اردوان کا لاہور بم دھماکے کی شدید مذمت، پاکستانی عوام سے اظہار یکجہتی

پیر 13 فروری 2017 21:44

افسردہ لاہور ہم آپ کے ساتھ ہیں،ترک صدر طیب اردوان کا لاہور بم دھماکے ..
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء) ترک صدر طیب ایردوان نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پیر کی شام بم دھماکہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے بیرون ملک سب سے پہلے ترک صدر نے صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کے اس واقعہ کے خلاف پاکستان کے عوام بالخصوص پنجاب سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ،افسردہ لاہور ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

ترک صدر نے غمزدہ خاندانوں دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :