پاک سرزمین پارٹی نے دس ماہ بعد پارٹی پرچم متعارف کردیا،لفظ پاکستانی تحریر
پارٹی پرچم صرف ضرورت کے تحت ، جلسوں اور پروگراموں میں قومی پرچم استعمال کریںگے، رضا ہارون کراچی میں ٹریفک حادثات کا ذمے دار ہم وفاقی حکومت ، سندھ حکومت اور کراچی کی شہری حکومت کو سمجھتے ہیں،پریس کانفرنس سے خطا
پیر 13 فروری 2017 23:57
(جاری ہے)
اس موقع پر ان کے ہمراہ وسیم آفتاب، آسیہ اسحاق، افتخار عالم اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ رضا ہارون نے کہا کہ ملک بھر میں ہمارے پارٹی جھنڈے کے حوالے سے بحث شروع ہوگئی تھی یہ بات کافی دنوں سے میڈیا میں بھی موضوع بحث بنی ہوئی تھی جس کے بعد ہم نے اپنا پارٹی پر چم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے الیکشن کمیشن کو توہمارے پارٹی پرچم کے حوالے سے معلوم تھا لیکن میڈیا میں ہم اپنے پارٹی پرچم کو لیکر نہیں آئے تھے۔
الیکشن کمیشن نے جب ہماری پارٹی کو رجسٹرڈ کیا تھا اچھی طرح سے تمام جانچ پڑتال کرلی تھی، میں نے پہلی مرتبہ اپنی زندگی میں سنا کہ قومی پرچم کے استعمال پر لوگوں کی جانب سے اعتراضات کئے گئے۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی واقعہ اور حادثہ پر مذت اور افسوس کا لفظ اب ایک عام سااور روایتی سا جملہ بن چکا ہے، عوام کے جان و مال حفاظت کی ذمے دار حکومت ہے ہم کراچی میں ہونے والے ٹریفک حادثات کا ذمے دار وفاقی، صوبائی اور شہری حکومتوں کو سمجھتے ہیں۔مقامی ٹی وی چینل کی گاڑی پر حملہ ہوا اور اس میں کیمرہ مین تیمور شہید ہوگیا لیکن حکومت کے کسی بھی ذمے دار اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا، حکومت کو کے کسی وزیر کو ٹی وی پر آکر بیان دینا چاہئے تھا، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ واقع میں ملوث دھشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، اس دھشت گردی کے واقعہ پر پاک سر زمین پارٹی اس کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی تیمور کے خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں، جہاں تک طلباء و طالبات کے حادثات کا تعلق ہے تو اس کی ذمے داری وفاقی ، صوبائی اور شہری حکومت پر عائد ہوتی ہے ، یہ حادثات حکومت کی بد انتظامی اور نااہلی کی وجہ سے ہورہے ہیں، پورے شہر میں بے ہنگم طریقے سے ترقیاتی کام شروع کردیئے گئے ہیں اور ٹریفک کے لئے متبادل سڑکو ں کا انتظام نہں کیا گیا۔پورا کراچی شہر پہاڑی علاقے کا منظر پیش کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے ٹریفک حادثات کی تحقیقات کا وعدہ تو کرلیا ہے لیکن اس پر ایف آئی آر میں نامزدگیاں بھی ہونا چاہئیں۔ہم سمجھتے ہیں ٹریفک حادثات میں پتھاریداروں کی بھی ذمے داری ہے انھیں بھی شامل تفتیش کیا جائے،رضاہارون نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے ہماری پارٹی نے حکومت کو30مارچ تک الٹی میٹم دیا ہوا ہے ، اور اس میں پندرہ روز باقی رہ گئے ہیں ، اگر پہلی مارچ تک حکومت نے ہمارے مطالبات پر عمل نہیں کیا تو ہم سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی مہم کا آغاز کردیں گے۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی سمیت پورے ملک کی مقامی حکومتوں کو مالی اختیارات دیئے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ مردم شماری قومی مسئلہ ہے اس میں حکومت یا کسی سیاسی جماعت کو اثر انداز نہیں ہونا چاہئے اسے مکمل طور پر صاف و شفاف بنایا جائے،انھوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے کراچی میں62ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا یہ معاملہ اب 100ارب تک جائے گا۔یہ پیسے کراچی کے عوام کو واپس کئے جائیں نیپرا نے اس مسئلے پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔انھوں نے ایم کیو ایم پاکستان جس کے سندھ کے دو شہروں کا مینڈیٹ ہے وہ کراچی اور حیدرآباد کے مسائل کرنے کے اس کے لیڈر جلسے اور جلوس نکالتے پھر رہے ہیں۔حیدرآباد کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، وہاں پانی اور سیوریج کے مسائل ہیں اس پارٹی کے میئر اور لیڈر شپ مسائل حل کرنے بجائے جلسے بلدیاتی حکومتوں کی مدد سے جلسے کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.