مال روڈ دھماکے کی جائے وقعہ پر موجود نجی ٹی وی کی وین نے بڑا جانی نقصان روک لیا: رانا ثناء اللہ

muhammad ali محمد علی پیر 13 فروری 2017 22:34

مال روڈ دھماکے کی جائے وقعہ پر موجود نجی ٹی وی کی وین نے بڑا جانی نقصان ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 فروری2017ء) رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مال روڈ دھماکے کی جائے وقعہ پر موجود نجی ٹی وی کی وین نے بڑا جانی نقصان روک لیا۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے دل اور صوبہ پنجاب کے دارلخلافہ لاہور کو ایک مرتبہ پھر سے نشانہ بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں نے لاہور کی مصروف ترین شاہراہ مال روڈ پر جاری احتجاجی مظاہرے کو نشانہ بنایا جس کے باعث آخری اطلاعات موصول ہونے تک 8 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

اس حوالے سے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جہاں  دھماکہ ہوا وہاں ایک نجی ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی وین موجود تھی۔ جبکہ خود کش حملہ آور نے خود کو  دھماکے سے اڑایا تو اس کے سامنے موجود اس وین نے دھماکے کا اثر کم کر دیا۔ اگر وہاں وہ وین موجود نہ ہوتی تو جانی نقصان بہت زیادہ ہوتا۔



متعلقہ عنوان :