بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے تین پاکستانی فوجی شہید

پاکستانی سیکیورٹی فورسز کا بھارتی فائرنگ کا موثر جواب ، فائرنگ کے تبادلے میں بھارت کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا، آئی ایس پی آر

پیر 13 فروری 2017 22:54

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے تین پاکستانی فوجی شہید
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی ہونیوالے تین پاکستانی فوجی شہید ہو گئے پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا ، فائرنگ کے تبادلے میں بھارت کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

(جاری ہے)

پیر کو آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر تھوب سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین پاکستانی فوجی شدید زخمی ہو ئے جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہیدہوگئے شہید ہونیوالوں میں نائیک غلام رسول ،نائیک عمران ظفر اورسپاہی عمران بخش شامل ہیں۔

بیان کے مطابق فائرنگ بھمبر کے قریب تھوب سیکٹر میں کی گئی پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی فوج کے جانی نقصان کی اطلاعات بھی ملی ہیں ۔