حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تہیہ کر رکھا ہے ، دہشتگردی کے واقعات سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے

وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا لاہور دھماکے پرمذمتی بیا ن

پیر 13 فروری 2017 23:13

حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تہیہ کر رکھا ہے ، دہشتگردی کے واقعات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تہیہ کر رکھا ہے ، دہشت گردی کے واقعات سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے ۔

(جاری ہے)

پیر کو لاہور دھماکے کی شدید مذمت اور قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یکجا ہو گئی ۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کر رہے ہیں ، صحافیوں کے تحفظ کیلئے بل مارچ میں پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا ، پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف ایک ہونے کی ضرورت ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گرد کاروائیوں سے حوصلے پست نہیں بلند کرنا ہوں گے ، حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تہیہ کر رکھا ہے ، اس طرح کے واقعات سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے ۔ (م ن)

متعلقہ عنوان :