کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ رقبہ پر سٹیویا کی کاشت یقینی بنانے کی ہدایت

منگل 14 فروری 2017 14:23

فیصل آباد۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء)کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ رقبہ پر سٹیویا کی کاشت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ آزمائشی بنیادوںپر سٹیویا کی کاشت سے شاندار نتائج حاصل ہوئے ہیں لہٰذا اس کی کاشت کو تجارتی سطح پر شروع کرکے مزید فوائد کاحصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ سٹیویااپنے میٹھے پتوں اور صفر حراروںکی وجہ سے دنیا بھر میں جانا جا تا ہے جو پہلے قدرتی طور پر یہ پیراگوئے اور برازیل میں پایا جاتا تھا لیکن اب اسکی کاشت پاکستان میںبھی شروع ہو گئی ہے نیز یہ ایک سالانہ پودا ہے جس کے پتے چینی سی10سی15 گنا زیادہ میٹھے اور اسکا سٹیو یو سا ئیڈچینی سی200 سی300گنا زیادہ میٹھا ہوتا ہے۔

انہوںنے بتایاکہ سٹیو یا کے پتوں کا غذائی تجزیہ کرنے سے معلوم ہوا ہے کہ سٹیویا کی100گرام خشک پتو ں کا تجزیہ کیا جا ئے تو اس میں7 گرام نمی ،10 گرام پرو ٹین، 52گرام نشاستہ، 14.98ملی گرام وٹا من سی ،58.18ملی گرام کے علاوہ 464.4ملی گرام کیلشیم ،11.4 ملی گرام فا سفورس ،53.3 گرام آئر ن، 190.0 ملی گرام سو ڈیم اور 180.0 ملی گرام پوٹاش بھی پائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سٹیویا کے طبی فوائد بارے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ اس کے پتوں میںحرارے صفر ہونے کی وجہ سے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ہے نیز سٹیویا کا استعمال خون میںشوگر کی مقدار کو کم کرنے کے ساتھ بلڈپریشر کوبھی کم کرتا ہے۔

انہوںنے بتایاکہ جراثیم کش ہونے کے باعث اسے ٹوتھ پیسٹ میںاستعمال کیاجاتاہے اوریہ دانتوں کو بیماریوںاورکیڑوں سے بچانے کے ساتھ ساتھ مسوڑھوں کو بھی مضبوط کرتاہے۔انہوںنے بتایاکہ سٹیویا کا استعمال کیل مہاسوں اور جلدی بیماریوں کے خاتمہ میںمؤثر ہے جس میں کیلشیم کی کا فی مقدار ہو نے کی وجہ سے عورتوں اور بچوں کی ہڈیوں کی نشوونمامیں بھی مفید اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔

انہوںنے بتایاکہ سٹیویا نظامِ انہضام ، معدے کی تیزابیت میں کارآمد اور معدے کے ا لسر کو کم کر نے کے لیے مفیدہے۔ انہوں نے بتایاکہ سٹیویا کا استعمال خو ن کی نالیو ں کو مضبو ط کر نے میں مدد د یتاہے نیزیہ ا نسا نی جسم میں روٹا وائرس کے خلا ف قوتِ مدافعت پیدا کر تا ہے۔علاوہ ازیں سٹیویا کے عر ق سے با لوں کو د ھونے سے خشکی بھی ختم ہوجاتی ہے۔