کاشتکار نے پانچ کلو وزنی مولی پیدا کر کے ریکارڈ قائم کر دیا

منگل 14 فروری 2017 15:34

پنڈی بھٹیاں۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) پنڈی بھٹیاں کے نواحی گائوں باغ کہنہ کے کاشتکار نے پانچ کلو وزنی مولی پیدا کر کے ریکارڈ قائم کر دیا، کاشتکار محمد عثمان نے بتایا کہ پانچ کلو وزنی مولی جس کی لمبائی 2فٹ اور قطر 16انچ ہے ، محمد عثمان نے کہا کہ اگر ہم سبزیوں کی جانب توجہ دیں تو نہ صرف ملک میں سبزیوں کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے بلکہ ہمیں بھارت سے پیاز، ٹماٹر اور آلو بھی در آمد نہیں کر نا پڑیں گے ، اس سلسلے میں حکومت کو سبزیاں پیدا کرنے والے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :