وزیراعظم محمدنوازشریف امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرینگے

اجلاس میں سانحہ لاہورپروزیراعظم کوبریفنگ بھی دی جائیگی،اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان اور پنجاب میں کومبنگ آپریشن کومئوثراندازمیں جاری رکھنے پربھی تبادلہ خیال کیاجائیگا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 14 فروری 2017 15:52

وزیراعظم محمدنوازشریف امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرینگے

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 فروری2017ء): وزیراعظم محمدنوازشریف کراچی سے لاہور پہنچ گئے ہیں،وزیراعظم آج لاہورمیں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرینگے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ،مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ،وفاقی و صوبائی سیکرٹریز،آئی جی پنجاب پولیس اورسی ٹی ڈی سمیت دیگرسکیورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران شرکت کرینگے۔اس موقعہ پراجلاس میں وزیراعظم نوازشریف کوامن وامان کی صورتحال اور سانحہ لاہورسے متعلق بریفنگ بھی دی جائیگی۔اجلاس میں لاہورمیں دہشتگردی کے واقعے کی روشنی میں آئندہ کاسکیورٹی لائحہ عمل مرتب کیاجائے گا۔نیشنل ایکشن پلان اور پنجاب میں کومبنگ آپریشن کومئوثراندازمیں جاری رکھنے پربھی تبادلہ خیال کیاجائیگا۔