شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں ریڈیو کا عالمی دن منایا گیا

منگل 14 فروری 2017 23:04

سکھر۔ 14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں شعبہ میڈیا اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز ریڈیو کا عالمی دن منایا گیا۔ اس موقع پر ریڈیو کی اہمیت و افادیت پر ایک سیشن کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر شعبے کے لیکچرر احمد علی میمن نے سیشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو معلومات، تفریح اور خبریں پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

اسکے ذریعے ہم امن،پیار، محبت،بھائی چارے ، انسانی حقوق ، صنفی برابر ی کو فروغ دے سکتے ہیں۔معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی ترقی میں ریڈیو کا کردار کلیدی ہے۔ سید علی اکبر راشدی سینئر پروگرام منیجر ریڈیو پاکستان خیرپور نے کہا کہ ریڈیو زرعی ، تعلیمی اور معاشی معلومات عام لوگوں کو پہنچانے کا ذریعہ ہے۔ افسانہ چنہ ، پروڈیوسر ریڈیو پاکستان، دستار علی چانڈیو، ندیم احمد ، یٰسین موروجو و دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور ریڈیو کی اہمیت سے آگاہی دی۔ طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔