بچوں کی پرورش میں ماں اور باپ کا سب سے بڑا ہاتھ ہوتا ہے ،غفلت سے بچے ٹریک سے اتر جاتے ہیں ‘ ندا یاسر

بدھ 15 فروری 2017 12:38

بچوں کی پرورش میں ماں اور باپ کا سب سے بڑا ہاتھ ہوتا ہے ،غفلت سے بچے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء)اداکارہ ندا یاسر نے کہا ہے کہ بچوں کی پرورش میں ماں اور باپ کا سب سے بڑا ہاتھ ہوتا ہے ،جو بھی اپنی ذمہ داریوں سے غفلت اختیار کرتا ہے تو بچے اپنے اصل ٹریک سے اتر جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماں بچوں کی پرورش میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے اور یہ اس کا فرض بھی ہے مگر اس کے ساتھ باپ کو بھی اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور دلچسپی لینی چاہیے ۔

(جاری ہے)

جب میاں بیوی مل کر بچوںکی پرورش کرتے ہیں تو ان میں خود اعتمادی آتی ہے اور وہ بڑے ہو کر معاشرے میں ایک اچھے شہری کا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ ندا یاسر نے کہا کہ تمام والدین کو اپنے بچوں کی پرورشن پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ان سے دوستانہ رویہ بھی رکھنا چاہیے تاکہ وہ اپنے دل کی ہر بات آپ سے کہہ سکیں ۔ خوف سے بچوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بطور ماں جہاں تک میرا کام ہوتا ہے میں اپنے اس عمل کو بخوبی انداز میں ادا کرنے کی کوشش کرتی ہوں اور میری خواہش ہے کہ میرے بچے مستقبل میں اس ملک کی خدمت کریں ۔