افغان صوبہ جوزجان میں عسکریت پسندوں نے 52 کسانوں کو اغوا کر لیا

افغان وزارت دفاع کا ننگرہار میں داعش کے 38 جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

بدھ 15 فروری 2017 17:01

افغان صوبہ جوزجان میں عسکریت پسندوں نے 52 کسانوں کو اغوا کر لیا
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) افغان صوبہ جوزجان میں عسکریت پسندوں نے 52 کسانوں کو اغوا کر لیا جبکہ افغان وزارت دفاع نے ننگرہار میں داعش کے 38 جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ افغانستان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق جوز جان کے مقامی حکام نے کہا ہے کہ یہ واقع درزاب ضلع میں بدھ کی صبح پیش آیا جہاں 52 کسانوں کو اغوا کر لیا گیا ہے،تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ حکومت مخالف عسکریت پسندوں کا تعلق کس گروپ سے تھا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء افغان وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مغربی ننگرہار میں ایک تازہ آپریشن کے سکیورٹی فورسز نے داعش کے 38 جنگجوئوں کو ہلاک کیا ہے تاہم ننگرہار پولیس نے کہا ہے کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ہسکا منا اور کوٹ کے اضلاع میں 24 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ ننگرہار پولیس نے کہا ہے کہ اس دوران ھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔اس دوران سکیورٹٰی فورسز یا مقامی لوگوں کا کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔داعش کی جانب سے اس پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :