ہمدرد یونیورسٹی میں ریسرچ اسکالرز کے لئے آگاہی سیمینار

بدھ 15 فروری 2017 19:03

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) ہمدرد یونیورسٹی کراچی نے حال ہی میں اپنے مین کیمپس میں ریسرچ اسکالرز کے لئے ایک آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا۔ اس سیمینار کے مہمان مقرر محمد خالد ، ڈپٹی ڈائریکٹر ، پاکستان سائنٹیفک اینڈ ٹیکنولوجیکل انفارمیشن سینٹر، حکومت پاکستان تھے۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران شرکا ٴ کو آگاہ کیا کہ ان کا سینٹر کس طرح اور کن ذرائع سے ریسرچ اسکالرز کے لئے تحقیقی مواد فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سیمینار میں ہمدرد یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز نے شرکت کی اور مقرر سے اپنی اپنی ریسرچ کے مواد سے متعلق سوالات کئے۔ ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حکیم عبدالحنان نے اپنے افتتاحی خطبہ میں مہمان مقرر اور ان کی ٹیم کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ سیمینار یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کے مفید ثابت ہوگا۔قبل ازیں ٹریننگ ٹیم نے ہمدرد یونیورسٹی کے بانی چانسلر شہید ِ پاکستان حکیم محمد سعید کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔