مقبوضہ کشمیر میںمشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے نیا احتجاجی کیلنڈر جاری، 17 اور24 فروری کویوم مزاحمت اور احتجاجی مظاہرے ہونگے

بدھ 15 فروری 2017 19:15

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی ،میرواعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے نیا احتجاجی کیلنڈر جاری کردیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاجی کیلنڈر کے تحت 17فروری جمعہ کو یوم مزاحمت کے طور پر منایا جائے گا اور معصوم نوجوانوں کے قتل کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے کئے جائیں تاہم کئی روز تک مسلسل ہڑتال کی وجہ سے اس دن کوئی ہڑتال نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

پروگرام کے تحت 18 فروری کو تاجر اور ٹرانسپورٹرز احتجاج کریں گے اور ایک گھنٹے کے لیے احتجاجی دھرنا دیں گے۔ 20فروری کو مشترکہ مزاحتمی قیادت اور کارکن نما ز ظہر کے بعد احتجاج کریں گے۔پروگرام کے مطابق22فروری کو بار ایسوسی ایشن عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف پرامن احتجاج کریں گے۔ جمعہ 24 فروری کو یوم مزاحمت ہوگا اور اس دن مکمل ہڑتال ہوگی جبکہ نماز جمعہ کے بعد وادی بھر میں پرامن مظاہرے کئے جائیں۔ 25فروری کو تاجر حضرات اور ٹرانسپورٹرز ایک گھنٹے کے لیے احتجاجی دھرنا دیں گے۔ پروگرام کے تحت 27 فروری کو مشترکہ مزاحتمی قیادت اور حریت پسند کارکن نماز ظہر کے بعد احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :