افغانستان کےشہرقندھارمیں زخمی یواے ای کےسفیرجمعہ الکابی انتقال کرگئے

قندھاردھماکےمیں دوہفتہ قبل زخمی ہونیوالےاماراتی سفیرجمعہ الکابی افغانستان میں ہی زیرعلاج تھے،قندھاردھماکے میں5 سفارتکاروں سمیت11افرادجاں بحق ہوگئےتھے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 15 فروری 2017 18:13

افغانستان کےشہرقندھارمیں زخمی یواے ای کےسفیرجمعہ الکابی انتقال کرگئے
کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 فروری2017ء) : افغانستان کے شہرقندھارمیں زخمی یواے ای کےسفیرجمعہ الکابی انتقال کرگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت برائے امورمملکت نے ٹویٹر پرجاری اپنے بیان میں یواے ای کےسفیرجمعہ الکابی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے قندھاردھماکے میں دوہفتہ قبل زخمی ہونےوالے متحدہ عرب امارات کے سفیر جمعہ الکابی افغانستان میں ہی زیرعلاج تھے۔

ان کی عیادت کےلیے ابوظبی کے ولی عہدمحمد بن زائد النہیان خود افغانستان بھی آئے تھے۔ ذرائع کے مطابق قندھاردھماکے میں متحدہ عرب امارات کے پانچ دیگر سفارت کاروں سمیت11افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ دھماکہ قندھار کے گورنرہمایوں عزیزی کی رہائشگاہ پر اس وقت ہوا،جب اماراتی مہمانوں کاوفد ان سے ملاقات کیلئے آیاہواتھا۔ واقعے میں ہمایوں عزیزی بھی زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :