جامعات میں قائمقام وائس چانسلر زکی تقرریوں کو کالعدم قرار دینے کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف دائر اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

بدھ 15 فروری 2017 23:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء)لاہورہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی سمیت 4جامعات میں قائمقام وائس چانسلر زکی تقرریوں کو کالعدم قرار دینے کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف دائر اپیلوں پر سماعت کی۔

جس میں سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمان خان نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت کو جامعات کے وائس چانسلرز تعینات کرنے کا اختیار ہے اس لیے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔