بلاول بھٹوزرداری جلدخیبرپختونخواکادورہ کرینگے،انجینئرہمایوں

بدھ 15 فروری 2017 23:36

بلاول بھٹوزرداری جلدخیبرپختونخواکادورہ کرینگے،انجینئرہمایوں
نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ہمایون خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری بہت جلد خیبرپختونخوا میں پشاور کا دورہ کریں گے۔ اور اٹک پل سے ان کا شاندار ااستقبال کیا جائے گا۔ جس میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے دورے کی یاد تازہ ہوجائے گی۔ بڑے بڑے برج گرنے والے ہیں اور پی پی پی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے خلاف آمریتی دور کی سازشیں کامیاب نہ ہوسکی۔ پی پی پی کوختم کرنے والے خود اس دنیا سے جا چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ پی پی پی غریب عوام کی جماعت ہے۔ اس کی جڑیں عوام میں ہے اور پی پی پی صرف اور صرف غریب عوام کے ساتھ ڈیل کرے گی۔

(جاری ہے)

وہ اکبر پورہ میں حلقہ پی کے بارہ کے ورکرز کنونشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔

کنونشن کی صدارت سید افتخار علی شاہ نے کی۔جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ ن سے فضل الرحمن ، قاسم ظفر، اے این پی سے شوکت خان، شہزادخان، شیزاز خان، محمد عرفان، کے خاندانوں نے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ہمایون خان نے ان کو پی پی پی کی ٹوپیاں پہنا کر ان کاخیر مقد م کیا۔ کنونشن سے افتاب خٹک، سید افتخار علی شاہ، سابق ایم این اے انجینئر طارق خٹک، لیاقت شباب، اعظم افریدی ، ذوالفقار افغانی، خواجہ یاور نصیر، سابق صوبائی افتخار جھگڑا، سابق سینر صوبائی وزیر رحیم داد خان نے خطاب کیا۔

ہمایون خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلند و بام دعووں پر یقین نہیں رکھتی۔ پی پی پی کے چیرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان کی سالمیت بقا اور جمہوریت کی بالا دستی کے لیے پوری خاندان کی قربانی دی شہید ذوالفقار علی بھٹونے پوری اسلامی دیناکو اکٹھا کیا۔اور امریکہ کوگھنٹے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کرہر قسم کے خطرات سے محفوظ کردیا اور پوری عالم اسلام کی قیادت کی ۔

انھوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹونے امر کے سامنے جھکنے کی بجائے تختہ دار کو چوما مگر اصولوں کی سودا بازی نہیں کی ۔ہمایون خان نے کہا کہ پی پی پی نے غریب عوام کوقومی شناخت پاسپورٹ روزگارووٹ کاحق دیا۔ پی پی پی ہی جمہوریت کی ضمانت ہے۔ امریت کی پیداوار جمہوریت کی کیا خدمت کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے اچکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس صوبے میں تو کیا ضلع نوشہرہ میں کیا تبدیلی نظر ارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حیدر ہوتی نے مردان میں تبدیلی ضرور لائی ہے مگر نوشہر ہ کے بدقسمت عوام اب بھی نوشہر ہ کے وزیراعلی ہونے کے باوجود ترقی کے لیے ترس رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پولیس اور پٹوارکلچر میں کیا تبدیلی ائی ہے۔ رشوت اب بھی عروج پر ہے۔ سیاسی مداخلت کی جارہی ہے صرف طریقہ کار بدل چکاہے اور غریب کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بہت جلد وطن واپس ارہے ہیں۔ اور سب سے پہلے خیبرپختونخوا کے ضلع اور ڈویژنل تنظمیوں کے انٹریوز مکمل کرکے تنظیموں کااعلان کریں گے اور پشاور کادورہ کریں گے۔ اور یہ ایک تاریخی دورہ ہوگا اور ایک بہت جلوس کی شکل میں ان کواٹک سے پشاور لائیں گے۔ جس طرح شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا1988 کو دورکیا تھا اسکا ریکارڈ توڑیں گے انھوں نے کارکنوں اور تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کسی کے بھکاوئے میں نہ ائیں کیونکہ آنے والا دور پی پی پی کا ہے۔