بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی گرفتاری کیلئے انٹرپول نے غور شروع کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 15 فروری 2017 21:37

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی گرفتاری کیلئے انٹرپول نے غور شروع کر ..
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 فروری 2017ء) بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی گرفتاری کیلئے انٹرپول نے غور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی گرفتاری کیلئے جاری کیے گئے ریڈ وارنٹ لندن میں انٹرپول حکام کو موصول ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انٹرپول نے ریڈ وارنٹ موصول ہونے کے بعد الطاف حسین کی گرفتاری کیلئے غور شروع کر دیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔