سندھ ہائی کورٹ نے فریال تالپور کے شوہر میر منور علی تالپور کی نیب کے خلاف درخواست نمٹا دی

بدھ 15 فروری 2017 23:51

سندھ ہائی کورٹ نے فریال تالپور کے شوہر میر منور علی تالپور کی نیب کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) سندھ ہائی کورٹ کے جناب جسٹس فاروق شاہ کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صدر رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کے شوہر میر منور علی تالپور کی نیب کے خلاف درخواست نمٹا دی ،بدھ کو سماعت کے موقع پر قومی احتساب بیورو کی جانب سے عدالت میں جواب داخل کیا گیا کہ میر منور تالپور کے خلاف تحقیقات ختم کردی گئی ہے اگر مستقبل میں کارروائی ضروری ہوئی تو قانون کے مطابق تحقیقات کی جائے گی،اس کے علاوہ میر منور تالپور کو حراساں نہیں کیا جائے گا،نیب یقین دہانی پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ عنوان :