چیئرمین سینیٹ کی جے یو آئی (ف) کو کشمیریوں پر مظالم، بلوچستان میں تخریب کاری سمیت امور خارجہ سے متعلق امور کو سینٹ میں اٹھانے کی ہدایت

بدھ 15 فروری 2017 23:51

چیئرمین سینیٹ کی جے یو آئی  (ف) کو کشمیریوں پر مظالم، بلوچستان میں تخریب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے جمعیت علماء اسلام (ف) کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم، بلوچستان میں تخریب کاری سمیت امور خارجہ سے متعلق امور کو وزارت خارجہ کی موجودگی میں ایوان بالا میں اٹھانے کی ہدایت کر دی، بدھ کے روز جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے سینیٹ میں پوائنٹ آف آرڈر پر انتہائی جذباتی انداز میں تقریر کی اور کہا کہ پاکستان میں انڈین ڈراموں اور فلموں کی نمائش کرکے ہماری ثقافت اور تہذیب کو گمراہی کی طرف دھکیلا جارہا ہے، فحش ڈراموں اور فلموں کی پاکستانی سینیماؤں اور ٹی وی چینل پر نمائش ہو رہی ہے، بھارت کشمیر کے اندر بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام میں براہ راست ملوث ہے، بلوچستان میں تخریب کاری، پاکستان میں بم دھماکوں اور افغان ایجنسیوں کے ساتھ ملکر پاکستان کو عدم استحکام کرنے کیلئے بھارتی ایجنسیاں کام کر رہی ہیں، پاکستان کو توڑنے کی سازشیں ہو رہی ہیں، کشمیر مین بے گناہ نوجوانوں کا قتل عام اور مسلمان بچوں کا عزتیں تک محفوظ نہیں ہیں اور ہم بھارت کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں، ہماری ملک بھارت کی وجہ سے عدم استحکام اورخلفشار کی طرف جارہا ہے، ہم بے یقینی کی کیفیت میں مبتلا ہے، اس کا ذمہ دار بھی بھارت ہے، انہوں نے ایوان میں کہا کہ حکمران بے حسی کا شکار ہیں، بھارت کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے، جس پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے انہیں ہدایت کی کہ وہ یہ معاملہ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کی ایوان میں موجودگی میں اٹھائیں،حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ایل او سی لائن آف کنٹرول پر افواج پاکستان کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ادارے کہتے ہیں کہ بھارت بم دھماکوں میں ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان نی20نکات کی سفارشات مرتب کی ہیں جن میں پاکستانی فلموں اور ڈراموں پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، کیا سرمایہ داروں کو تحفظ دینے کیلئے فلموں پر پابندی عائد نہیں کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کسی کوقطرینہ کیف اور پریانکا چوپڑا اچھی لگتی ہیں تو اپنے گھر کے اندر اس کو دیکھے کیا ہماری غیرت اور ثقافت ہار گئی ہے، ایک جانب ہم انڈین فلمیں دیکھتے ہیں اور دوسری جانب انڈیا پر الزامات عائد کرتے ہیں۔

(وقار/شیخ منظور)

متعلقہ عنوان :