کینسر کے مرض میں مبتلا فیصل آباد کے 8 سالہ بچے کی خواہش پوری کر دی گئی، ایک روز کیلئے چیف ٹریفک آفیسر بنا دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 15 فروری 2017 21:58

کینسر کے مرض میں مبتلا فیصل آباد کے 8 سالہ بچے کی خواہش پوری کر دی گئی، ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 فروری 2017ء) کینسر کے مرض میں مبتلا فیصل آباد کے 8 سالہ بچے کو ایک روز کیلئے چیف ٹریفک آفیسر بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس کی جانب سے کینسر کے مرض میں مبتلا 8 سالہ بچے کی خواہش پوری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بچے کی خواہش تھی کہ وہ پولیس افسر بنے۔ فیصل آباد ٹریفک پولیس نے بچے کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے اسے ایک دن کیلئے چیف ٹریفک آفیسر بنا دیا۔ عبداللہ نور نامی بچے کو باقاعدہ پروٹوکول دے کر پولیس ہیڈ کوارٹر لایا گیا اور اس موقع پر پولیس افسران نے اسے سلیوٹ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :