کمانڈر امریکی نیول فورسز سنٹرل کمانڈ وائس ایڈمرل کیون ایم ڈونیگان کی چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے جائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر میں ملاقات،خطے کی جیوسٹریٹجک صورتحال پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 15 فروری 2017 23:50

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) کمانڈر امریکی نیول فورسز سنٹرل کمانڈ ( سینٹکام) وائس ایڈمرل کیون ایم ڈونیگان نے بدھ کو یہاں چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے جائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں خطے کی جیوسٹریٹجک صورتحال پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈر یو ایس نیول فورسز نے دہشت گردی کے ناسور کے خلاف برسرپیکار پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی۔