آواران:آرمی قافلے پرآئی ای ڈی دھماکاخیزموادسےحملہ،کیپٹن سمیت3فوجی شہید،2زخمی ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 فروری 2017 18:01

آواران:آرمی قافلے پرآئی ای ڈی دھماکاخیزموادسےحملہ،کیپٹن سمیت3فوجی ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری2017ء) : بلوچستان کے علاقے آواران میں آرمی قافلے پر آئی ای ڈی دھماکا خیزمواد سے حملہ کردیاگیاہے،جس کے نتیجہ میں کیپٹن سمیت 3فوجی شہید اور 2زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقےآواران میں آرمی قافلےپرآئی ای ڈی دھماکا خیزمواد سے حملہ کیا گیا ہے۔ حملے میں کیپٹن طٰحہ سمیت 3فوجی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ جبکہ 2فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونےوالوں میں کیپٹن طحہٰ،سپاہی کامران ستی اورسپاہی مہترجان بھی شہید ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آرکے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :