سعودی عرب کے شہروں مکہ، مدینہ، ریاض اور قصیم میں بڑے پیمانے پر آپریشن

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 فروری 2017 18:39

سعودی عرب کے شہروں مکہ، مدینہ، ریاض اور قصیم میں بڑے پیمانے پر آپریشن
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری2017ء) سعودی عرب کے شہروں مکہ، مدینہ، ریاض اور قصیم میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سعودی سیکورٹی فورسز نے مکہ، مدینہ، ریاض اور قصیم میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ہے۔

(جاری ہے)

آپریشن میں داعش کے تمام ٹھکانوں اور سیلز کو ختم کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران داعش کے 18 دہشت گرد بھی گرفتار کر لیے گئے۔ ان دہشت گردوں میں 15 کا تعلق سعودی عرب سے ہی ہے۔ دہشت گرد سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر دہشت گرد کاروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔