سعودی عرب،سعودیوں کاہے،عرب لوگوں کاٹویئٹرپربےروزگاری کیخلاف ہیش ٹیگ سے ایک مہم کاآغاز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 فروری 2017 18:45

سعودی عرب،سعودیوں کاہے،عرب لوگوں کاٹویئٹرپربےروزگاری کیخلاف ہیش ..
جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری2017ء) : کچھ عرصہ قبل سعودی عرب میں بے روزگاری سے لڑنے کے لئے وہاں کے عربی لوگوں نے ٹوئیٹرپر ہاں!سعودی عرب ، سعودیوں کا ہے کے ہیش ٹیگ سے ایک مہم کا آغاز کیا ، جس کے تحت دوسرے ممالک سے ملازمت کی غرض سے آئے لوگوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا ہے۔ان کے مطابق یہ نسل پرستی کی نشانی ہے ۔میں ان لوگوں کو بتانا چاہوں گا کہ یہ نسل پرستی کی نشانی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

یہ محض یہ ہیش ٹیگ مہم ہے جو کہ ان بے روزگار لوگوں کی جانب سے جاری ہے جو کہ خود اپنے آپ کو اور اپنے دیگر سعودی بھائیوں کو اس حالت میں دیکھ رہے ہیں ۔اس تحریک کا آغاز محض سعودی عرب میں ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی کیا گیا ہے۔ اس کو نسل پرستی کا نام تب ہی کیوں دیا گیا ،جب اسے سعودی عرب کی جانب سے شروع کیا گیا ؟سعودی عرب بیرونی دنیا سے آئے ہوئے لوگوں کو اعلیٰ نجی نوکریوں پرتعینات کرنے کے لئے خوش آمدید کہتا ہے ، کیونکہ سعودی بذات خود گریجوایشن کی تعلیم تک نہیں پہنچ سکے۔

متعلقہ عنوان :